نوجوان لڑکی کے کمپیوٹر کے ساتھ لگا ویب کیمرہ اچانک ہلنے لگا، گھبرا کر اس کی طرف غور سے دیکھا تو

نیدرلینڈز میں ایک لڑکی کے کمپیوٹر کے ساتھ لگا ویب کیمرہ اچانک خود بخود ہلنے لگا اور جب اس نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو کمپیوٹر سے ایسی آواز آئی کہ جان کر ہر لڑکی کے ہوش اڑ جائیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریلانا ہیمر نامی لڑکی گھر میں اپنا کمپیوٹر استعمال کر رہی تھی کہ کسی ہیکر نے اس کا کمپیوٹر اور ویب کیمرہ ہیک کر لیا اور اسے گھما کر ریلانا کے اوپر فکس کر دیا۔ جب ریلانا نے کیمرے کی طرف دیکھا تو کیمرے کے کمپیوٹر سے شرمناک آواز آئی اور ہیکر نے اسے ایسا کام کرنے کو کہہ دیا جو یہاں تحریر نہیں کیا جا سکتا۔
یہ آواز سن کر ریلانا خوفزدہ ہو گئی اور کیمرہ بند کر دیا۔ پھر اس نے اپنے ایک دوست کو بلایا اور اسے دکھانے کے لیے دوبارہ کیمرہ آن کیا تو وہ پھر ازخود حرکت کرنے لگا اور ریلانا کی طرف آ کر پہلے سے زیادہ شرمناک بات کہہ دی۔ اس بار ریلانا نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جس سے ہزاروں صارفین کو بھی خوفزدہ کر رکھا ہے جو ویب کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔میل آن لائن نے جب ردعمل کے لیے یہ ویب کیمرہ بنانے والی کمپنی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”جس صارف کا کیمرہ ہیک ہو جائے اسے چاہیے کہ وہ فوراً اس کا پاس ورڈ تبدیل کر دے۔ اس طرح یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔“ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ویب کیمرے کا پاس ورڈ اسے ان پلگ کرنے کے بعد تبدیل کرنا چاہیے اور اٹیچ منٹس پر کلک نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے بعد کمپیوٹر کو سکین کرنے سے ہر طرح کے وائرس ختم کرنے کے بعد ہی اسے دوبارہ آن کریں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں