اسلام آباد(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑی سفید ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتریں گے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کھلاڑیوں کو تجویز دی گئی جبکہ عسکری ذرائع نے بھی تصدیق کردی۔روزنامہ خبریں کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے کھلاڑی سفید ٹوپیاں
پہن کر دنیا کو امن کا پیغام دیں گے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں پہنا کر جنگ کا پیغام دیا لیکن آئی سی س کا موجودہ صدر بھی بھارتی ہے اور ممکن ہے ایکشن نہ لیا جائے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے مسلمان کھلاڑی معین علی نے فلسطینی مسلمان سے اظہار یکجہتی کیلئے بینڈ پہنا تھا جو اسرائیل کیلئے نفرت کا پیغام تھا، اس پر کرکٹر معین علی کو ایسا کرنے پر دو میچز کھیلنے پر پابندی کی سزا بھی دی گئی تھی۔