اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھینندن کی پاک فوج کی حراست میں آنے کے بعد ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں ابھی نندن کو پاک فوج کی گاڑی میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیکھا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو مشتعل ہجوم سے بچا کر اپنی تحویل میں لیا تھا۔اس ویڈیو میں
گاڑی میں موجود پاک فوج کے اہلکار نے بھارتی پائلٹ کو مخاطب کیا اور کہا ونگ کمانڈر ابھی! جس پر بھارتی پائلٹ نے جی سر! کا جواب دیا۔ پاک فوج کے اہلکار نے بھارتی پائلٹ سے سوال کیا کہ پاک فوج کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ جس پر بھارتی پائلٹ نے جواب دیا کہ میرے پاک آرمی کے بارے میں اچھے خیالات ہیں، اور میں پاک آرمی کا بہت احترام کرتا ہوں۔اور میں اُمید کر رہا تھا کہ پاک آرمی کے افسر آئیں اور آ کر مجھے بچا لیں۔ بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاک آرمی میں بھی بھارتی آرمی کی طرح فوجی موجود ہیں۔ اسی لیے میں نے آپ سے پہلا سوال ہی یہ کیا تھا کہ کیا میں ریگولر آرمی کے ساتھ ہوں۔بھارتی پائلٹ کی پاک فوج کی حراست میں موجود ہونے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاک فوج کے اہلکار کے سوالات کا ”سر” کہہ کر جواب دیا اور پاک فوج کے اہلکاروں کی حراست میں آتے ہی ان کی تعریفیں شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کو چاہئیے کہ اپنی عوام کو یہ ویڈیو بھی دکھائے تاکہ بھارت میں ناکام فضائی
آپریشن کرنے ، بھارتی طیارہ تباہ کروانے اور پاک فوج کی زیر حراست رہنے والے پائلٹ کو مزید ہیرو بنا کر پیش نہ کیا جائے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
ابھی نندن ان دیکھی ویڈیو
گھر میں گھس کر مارنے والوں کی لوگوں سے چپیڑیں کھانے کے بعد ہوا نکل گئی ۔۔ لوگوں سے پھینٹی کھاکر ابھی نندن پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا تو گاڑی میں بیٹھنے کے بعد مزید پھینٹی کے ڈر سے پاک فوج کی تعریفیں کرنا شروع کردیں pic.twitter.com/o8PFFbfuQS
— Siasat.pk (@siasatpk) March 4, 2019