پاک فوج بھارتی فوجیوں کے لیے خوف کی علامت بن گئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک) : بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا جس کے بعد گذشتہ روز بھارت کو پاکستان کی جانب سے پہلا سرپرائز دے دیا گیا جس میں پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےاور ایک بھارتی پائلٹ کو اپنی حراست میں لے لیا۔ پاکستان کی اس منہ توڑ کارروائی کے بعد بھارت کو

بھی سانپ سونگھ گیا۔ پاک فوج کے جوش و جذبے اور صلاحیت نے بھارتی فوجیوں کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے پاک فوج سے ڈر کر اپنی حکومت کو پیغام دیا۔ اس ویڈیو میں بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان مر رہے ہیں۔ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھی مر جائیں گے ، ہماری بیس ہزار تنخواہ ہے ہم تو مر جائیں گے لیکن جو لوگ دفاتر میں بیٹھے ہیں ، جن کی پانچ پانچ لاکھ تنخواہ ہے ، وہ کیوں نہیں مریں گے ؟ بھارتی فوج کے افسران کیوں آگے نہیں جاتے ؟ پاکستان نے ہماری فوج کو اتنا مارا لیکن کوئی بچانے نہیں آیا۔ کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں موجود ہے ، اگر وہ اُس کو بھی مار ڈالیں توبھی کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ہمارے جو لوگ جاسوس بن کر پاکستان جاتے ہیں، وہ اگر پکڑے جائیں تو ہماری حکومت ماننے سے انکار کر دیتی ہے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ ہماری تنخواہیں محض 20 ہزار ہیں ، اگر ہم مر گئے تو ہمارے گھر والوں کا کیا ہو گا ؟ کون مفت میں ہماری بہنوں سے شادی کرے گا ؟ کون ہماری ماں بہنوں کی عزت کی حفاظت کرے گا ، ملک میں اتنے غنڈے ہیں ، کون ان کی عزت بچائے گا۔ ہمارے بیوی

بچے حکمرانوں کے گھروں کے چکر کاٹتے ہیں۔ اگر ہم مر گئے تو کون پنشن کے پیسے دے گا۔ ہمارے ملک کے نوجوان اتنا پڑھتے ہیں لیکن کوئی بھی سیاست میں نہیں آتا۔ سیاستدانوں نے بھی پیسے لیے ہوتے ہیں، تو ہم کیوں مریں ؟ ہم پیسوں کے لیے نوکری کرتے ہیں جس سے ہمارا گھر چلتا ہے۔ جب جنگ ہوتی ہے تو سب سے پہلے فوج کا سربراہ آگے جاتا ہے لیکن یہاں تو ایسا کچھ نہیں ہے ، یہاں صرف ہم ہی مریں گے۔ بھارتی فوجی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ایک ٹریلر نے ہی بھارتی فوج کی ساری ہوا نکال کر رکھ دی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج باصلاحیت ہے جس سے دشمن بھی خوف کھاتے ہیں۔ بھارتی فوجی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں