شارجہ (ویب ڈیسک )پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام بھارت پاکستان پر عائد کر رہاہے لیکن پاکستان نے اسے مسترد کر تے ہوئے کسی بھی جارحیت کا جواب بھر پور طریقے سے دینے کا اعلان کر دیا تاہم بھارت نے تو پاکستان سپر لیگ کی نشریات بھی ملک میں بند کر دی ہیں لیکن معروف مصنف ’ ڈینس فری فریڈزمین‘ نے آئی پی ایل میں بنائے گئے سہیل تنویر کے
ایسے تاریخی ریکارڈ کی یاددہانی کروا دی ہے جسے بھارتی لیگ میں 11 سال بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکاہے ۔تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کا سب سے پہلا سیزن 2008 میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تاہم وہ پہلا اور آخری سیزن تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا کھیل دکھا یا جس کے بعد بھارت نے پابندی عائد کر دی تاہم اس ایک سیزن میں ہی سہیل تنویر نے ایسا ریکارڈ قائم کر دیا جو کہ آج تک کوئی نہ توڑ سکا ہے ۔کرکٹ کی دنیا میں شہرت رکھنے والے معروف کرکٹ رائٹر ’ ڈینس فریڈزمین‘نے ٹویٹر پر اپنے پیج ” ڈینس ٹیم کوئٹہ “ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارت پی ایس ایل کی تمام نشریات تو ڈیلیٹ کر سکتا ہے لیکن اس طرح کی تاریخ کو ختم نہیں کر سکتا ہے ۔“ڈینس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ کیا گیا جس میں انڈین پریمیئر لیگ میں باولنگ کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سب سے اوپر سہیل تنویر کا نام ہے جو کہ ریکارڈ کی حیثیت رکھا ہے اور اسے ابھی تک کوئی توڑ بھی نہیں سکا ہے ۔2008 میں سہیل تنویر آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کی طرف کھیل رہے تھے اور انہوں نے چنائی سپر
کنگز کے چھ کھلاڑیوں کو مقررہ 4 اوورز کے سپیل میں صرف 14 رنز دیتے ہوئے پولین پہنچایا تھا ۔ سہیل تنویر کا یہ ریکارڈ آج بھی بھارتی کرکٹ لیگ میں نمایاں ہے اور اسے کوئی توڑ نہیں سکا ہے ۔اس میچ میں راجستھان رائلز نے چنائی سپر کنگز کی پوری ٹیم کو 109 سکور پر پولین پہنچا دیا تھا اور ہدف کو محض 15 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا ۔
Dear India.
You can delete all the coverage of the PSL you like but you can't remove history like this 😂😂
That's unfortunate. pic.twitter.com/xTcEuGG8Rn
— Kusal Mendennis (@DennisCricket_) February 18, 2019