اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کوکھیلوں میں سیاست انتہائی مہنگی پڑگئی ہے کیونکہ انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے پاکستانی شوٹرز کو عالمی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہ جاری کرنے پر بھارت کو بڑی ’سزا ‘سنا دی ہے ۔ انٹر نیشنل اولمپکس نے بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کروا
سکے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اتھلیٹس کو ویزے دینے کا بھارتی انکار آئی او سی چارٹر کے منافی ہے ، بھارت نے شوٹنگ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا تھا تاہم انٹر نیشنل اولیمپکس نے بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کیلئے بھارت کی اولمپکس کوالیفکیشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرسکے گا ۔