لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج پیر کے روز ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں 12 سے 15فروری تک بارش
جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔