ممبئی ( ویب ڈیسک ) بونی کپور اور ارجن کپور سمیت ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد سلمان خان کے گھر نہیں جا سکتا ، سلمان خان ، ارجن کپور کا ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے ناراض نہیں بلکہ وجہ کچھ اور ہیں ،،تفصیلات کے مطابق ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ رواں برس کسی وقت بھی شادی
کر سکتے ہیں ،گزشتہ ہفتے ہی خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں شادی سے قبل ممبئی میں ایک عالیشان گھر خریدنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ بھی کرلیا ہے ۔ ارجن کپور کو ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کے بعد سلمان خان نے ان کے پورے خاندان کو اپنے گھر آنے سے روک دیا۔ تاہم اب ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے تعلقات کے حوالے سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔کہ سلمان خان در اصل ارجن کپور سے ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک اور کام کی وجہ سے ناراض نہیں بلکہ ارجن کپور کے سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے دبنگ ہیرو کی بہن ارپیتا خان سے تعلقات تھے ، ارجن کپور نے کچھ عرصہ قبل ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرکے سلمان خان کی سابق بھابھی سے تعلقات استوار کیے ،ارجن کپور سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے عمر میں 11 سال چھوٹے ہیں۔ ملائیکا اروڑا نے سلمان خان کے بھائی فلم ساز ارباز خان سے 2017 میں طلاق لی تھی۔ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی شادی شدہ ہیں، انہوں نے 2014 میں آیوش شرما
سے شادی کی ۔ ارپیتا خان اور ارجن کپور کی عمر میں 4 سال کا فرق تھا، سلمان خان کی بہن اداکار سے چھوٹی تھیں۔ ارجن کپور اور ارپیتا خان کے درمیان 2008 اور 2009 میں تعلقات کی رہے تھے۔ ارجن کپور نے یہ بھی کہا کہ ان کے ارپیتا خان سے انتہائی رومانوی تعلقات تھے۔