ڈسکہ(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے مشہور پراپرٹی ڈیلر کی ویران حویلی سے نعش برآمد ،پولیس نے میت قبضہ میں لیتے ہوئےپوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دی ،تحقیقات جاری۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ شاہ شریف کا 47سالہ رحمت علی ولد محمدبشیر جوکہ پراپرٹی کا کام کرتاتھا، اس کی سبزی منڈی کے قریب واقع
ویران حویلی سے سے نعش ملی جس کو دیکھ کر لوگوں نے مقامی پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا ہے۔دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے