علیمہ خان کیا کاروبار کرتی تھیں؟ پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام ” کیپٹل ٹاک “ کے دوران مریم اورنگزیب نے اس دوران استفسار کیا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے یہ پراپرٹی خریدی؟ علیمہ باجی کے شوہر

غالبا سرکاری افسر ہیں،جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے، ماڈل ٹاون کے ملزمان سوٹ ٹائی لگا کر پارلیمنٹ آتے ہیں، انہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے جواباً کہا کہ فواد چوہدری پڑھتے کم ہیں میں نے انہیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا،اعظم سواتی نے خود استعفا نہیں دیا،سپریم کورٹ نے لیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کے کیس کو نواز شریف اور ماڈل ٹاو ن سے تقابل کرنا زیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں