بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہوا تو اپنی سہیلی کو بتانے گئی لیکن وہ میرے گھر آگئی گھر آکر دیکھا تو میری سب سے اچھی سہیلی میرے بیڈ پر میرے ۔۔۔ نوجوان لڑکی نے شرمناک کہانی سنادی

لندن (ویب ڈیسک) اپنے ہم سفر کے ساتھ بے وفائی کرنے والے لوگوں کے واقعات اکثر ہی سننے کو ملتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جھگڑا کرکے اپنی سہیلی کے کندھے پر سر رکھ کر رونے کیلئے اس کے گھر گئی تو سہیلی اس کے گھر آگئی اور اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ رنگ

رلیاں منانا شروع کردیں۔برطانوی شہرپلائی ماؤتھ کی 22 سالہ ابیجیل کیننگز نے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنایا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی ۔ 2015 میں جب نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی پروگرام کی گئی تو میری اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑائی ہوگئی۔ میں غصے میں گھر سے نکلی اور اپنی سہلی ایملی کے گھر پہنچ گئی ۔ ایملی اس دنیا میں وہ واحد شخصیت تھی جس کا کندھا ہر وقت میرے لیے موجود ہوتا تھا۔کیننگز نے بتایا کہ جب وہ اپنی سہیلی ایملی کے گھر پہنچی تو اس کی ماں نے بتایا کہ وہ میرے گھر گئی ہے۔ جب میں گھر واپس آئی تو دیکھا کہ سب دوست پارٹی کر رہے ہیں۔ جب رات کے 12 بجے تو نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہارن بجائے گئے اور شراب کے دور شروع ہوگئے۔ اسی دوران میں نے دیکھا کہ میرا بوائے فرینڈ روز اور میری سہیلی اٹھ کر میرے بیڈ روم میں چلے گئے ہیں۔ میں نے سوچا کہ وہ ایسے ہی گئے ہوں گے لیکن جب رات کے 4 بج گئے اور وہ واپس نہ آئے تو میں کمرے میں پہنچ گئی ۔ کمرے کا منظر دیکھ کر مجھے حیرت کا شدید جھٹکا لگا کیونکہ میری سب سے اچھی سہیلی میرے ہی بستر پر میرا

ہی گھر اجاڑ رہی تھی۔ ابیجیل روتے ہوئی واپس آگئی اور صوفے پر سوگئی۔نوجوان لڑکی نے بتایا کہ اگلی صبح ایملی اور روز میرے پاس آئے اور معافی مانگنے لگے ، انہوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں انہیں احساس ہی نہیں ہوا اور وہ غلطی کربیٹھے ۔کیننگز کے مطابق اس واقعے کے بعد اس کا بوائے فرینڈ گھر چھوڑ کر چلا گیا اور ایک ہفتے بعد ایملی کے ساتھ رہنے لگا۔ جب بے وفا بوائے فرینڈ روز سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی شریک حیات کو دھوکہ دیا تھا اور اسے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں