میں ایسے شخص کے ساتھ بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔۔۔ عامر لیاقت سینئر سیاسی رہنما سے الجھ پڑے، کھری کھری سنا کر چلتے بنے

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ،پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند تنگی پر بھڑک اٹھے،سینیٹر بہر مند کے ساتھ الجھنے کے بعد عامر لیاقت شو چھور کر چلتے بنے۔انکا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا جس کے پاسبات کا جواب اور دلیل نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند تنگی لائیو شو کے دوران ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ عامر لیاقت حسین کا شو میں موجود تھے کہ بہر مند تنگی نے وزیر اعظم کے دورہ ترکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکی اہمیت تو یہ ہے کہ ترکی پہنچنے پر ایک مئیر انکا استقبال کرتا ہے۔اور یہ کس قسم کے لوگ ہیں میٹنگ میں یہ سب کیسے بیٹھے ہوئے تھے۔ سینیٹر بہر مند تنگی کا کہنا تھا کہ کیا زلفی بخاری کی بھی کوئی کریڈیبلٹی ہے۔ اس پر عامر لیاقت بھڑک اٹھے انکا کہنا تھا کہ اگر یہاں زلفی بخاری کا نام لیا جائے گا تو میں بھی فریال تالہور ، انور سہیل اور مراد علی شاہ کا نام لوں گا۔ انہوں نے اس بات پر سینیٹر بہر مند تنگی سے بحث شروع کردی جبکہ سینیٹربہر مند تنگی بھی بیچ میں بول پڑے اور دونوں مباحثے میں پڑ گئے۔جس کے بعد عامر لیاقت یہ کہتے ہوئے شو چھوڑ کر چلے گئے کہ میں اس انسان سے بات بھی نہیں کر سکتا جس کے پاس کسی بات کی دلیل نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں