ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات پاکستان کو اربوں ڈالرز کے علاوہ ایک بڑ ا پیکج دینے کے لیے تیار ہو گیا ہے ۔ اماراتی ولی عہد پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان حکومت اور اماراتی حکومت سے بھی تیل ادھار دینے کا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔جبکہ پاکستان کو آٓئی ٹی ایف سی کی جانب سے بھی ایل این جی کی ادائےگیوں کے لیے ڈیڑھ ارب
ڈالرز دیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے ۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے سیاسی قائدین کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یواے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ان کے دورے کے موقع پ ریو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایا کاری سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ اماراتی ولی عہد پاکستان کے دورے کے دوران صرف دو ارب ڈالرز کا پیکج دینے نہیں کریں ۔ تاہم سعودی عرب کی طرح امارات کی طرف سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی بھی کی جائیگی ۔ اماراتی ولی عہد کے دورے کے دوران تیل کی فراہمی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ اماراتی حکومت کی خصوصی سفارش پر پاکستان کو آی ٹی ایف سی کی
جانب سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالرز دیے جائیں گے ۔ پاکستان ان ڈیڑھ ارب ڈالرز کو ایل این جی کی ادائیگیوں کے لیے بھی استعمال کیا جائیگا۔یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نومبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا ۔ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی طرف سے دورہ پاکستان کے موقع پر 3.2 ارب ڈالرمالیت کا تیل فراہم کرنے کا اعلان متوقع ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی۔