فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ڈیمز کے خلاف سازشیں کرر ہے ہیں۔ یہ عناصر ڈیمز کو

متنازع بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔فیصل واوڈ نے مزہید کہا کہ ڈیم ملک اور میرے لیے زندگی سے اہم ہلے اور اس سے قطعی طور پر پچھے نہیں ہٹوں گا،انہوں نے کہا کہ ہم وہی نہیں کو کمیشن کے لیے کام کرتے ہیں۔نہ ہم ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بناتے ہیں اور نہ ہی میرے بیٹے گھر بیٹھے شوگر ملز بناتے ہیں۔ ساتھ انہوں نے ہہ بھی کہا کہ ڈیم کے کنٹریکٹ میں ہر چیزمیرٹ پر ہوئی ہے اگر کسی کو تحقیقات کروانا ہے تو بسم اللہ۔ خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کر عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، مفادات کے ٹکرائو کی بنا ء پر رزاق دائود کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رزاق دائود کو فوری طور پر حکومتی امور سے الگ کیا جائے ، ثابت ہو گیا کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں رپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے مفادات کے ٹکرائو کے اپنے ہی

بیانئے کی نفی کر دی ہے ،چیزیں منظر عام آئیں تو ایسے کئی اور گھپلے سامنے آئیں گے ،ایک مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے، رزاق دائود کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنے پر نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں