ہم اپنی روز کی خوارک میں اندازاً9چمچ چینی کے کھاتے ہیں اور اگر اس سے زیادہ کھایا جائے تو جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مقدار کم کردی جائے یا بالکل ختم کردی جائے تو جسم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔جرنلObesityمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ مقدار بالکل ختم کردی جائے تو صرف نو دنوں میں آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوں گی۔
تحقیق میں 43ایسے موٹے بچے لئے گئے جن کی عمرنو اور18سال کے درمیان تھی اور انہیں چینی کی جگہ سٹارچ دیا گیا جس میں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔صرف9دن بعد ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3فیصد کم تھا جبکہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد کم ہوچکی تھی۔اسی طرح خالی پیٹ ان کا انسولین لیول 53فیصد کم تھا۔تحقیق کار ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی اور اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں تو ان کی صحت شاندار ہوسکتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے جیسے تمباکو یا کوکین ہے کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ چینی کا نقصان اس سے بننے والے حرارے نہیں بلکہ اس میں موجود تاثیر ہے اور اس سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی