سیالکوٹ (ویب ڈیسک )سیالکوٹی لڑکے اور امریکی لڑکی کی شادی دھوم دھام سے ہو گئی جس کے بعد امریکی ویٹرنری ڈاکٹر ماریا کو ڈیری لیک نے بطور ٹرینگ مینجر نوکری کی پیشکش کردی ۔نجی نیوز چینل 24کے مطابق ڈیری لیک کے وفد نے فیصل آباد سے سیالکوٹ پہنچ کر نو بیاہتا جوڑے کو قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا اور ماریا کو نوکری کی پیشکش کر دی ۔
اس موقع پر ماریا کا کہنا تھا کہ جاب آفر کرنے پر ڈیری لیک کی شکر گزار ہوں، اس آفر کے بعد پاکستان میں بھی معاشی تحفظ محسوس کر رہی ہوں۔ کاشف کی محبت پاکستان لائی ہے مگر پاکستانی عوام کی محبت دیکھ پاکستان سے بھی پیار ہوگیا ہے، بے پناہ محبت پر پاکستانی عوام کی شکرگزار ہوں۔