متحدہ عرب امارات میں 100درہم کے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء ہو رہا ہے

دُبئی(نیوزڈیسک) اگر آپ امارات میں مقیم ہیں تو جان لیجیے کہ کل یعنی منگل کے روز سے حکومت کی جانب سے 100اماراتی درہم کے نئے نوٹ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جعلی کرنسی کی روک تھام کی غرض سے اس نئے کرنسی نوٹ میں منفرد قِسم کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سنٹرل بینک کی جانب سے اخبارات میں ایک اشتہار دیا گیا ہے جس کے مطابق نئے نوٹوں کی سرکولیشن کے لیے لیگل ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ میں رنگ کی تبدیلی کا فیچر بھی شامل ہے، جو کہ نوٹ کی فرنٹ سائیڈ کے بائیں جانب کے نچلے کونے پر پرنٹ کیا گیا ہے۔ جب نوٹ کو تھوڑا سا ہلایا جاتا ہے تو اس کی رنگت ہرے سے نیلگوں میں بدل جاتی ہے۔ جبکہ اُوپر سے نیچے کی جانب ایک بار یا روشنی حرکت کرتی بھی دکھائی دیتی ہے۔ جبکہ پُرانے نوٹ میں موجود رنگ تبدیل کرنے والے دھاگے کی جگہ تھری ڈی سیکیورٹی دھاگے نے لے لی ہے۔ سنٹرل بینک کے مطابق اوریجنل چاندی کا چمکدار ورق بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ 100درہم کے پُرانے نوٹ پر دائیں جانے کے کونے میں نوٹ کی مالیت ظاہر کرنے کے لیے ‘100’ کا ہندسہ درج ہوتا ہے، جو کہ پُرانے نوٹ میں اس مقام پر نظر نہیں آئے گا۔ سنٹرل بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کے اجراء کا مقصد جعلی کرنسی نوٹوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ کیونکہ مملکت کی مضبوط کرنسی کے باعث بہت سے جعلسازوں نے اماراتی کرنسی کی نقول تیار کر رکھی ہیں۔ کئی افراد اس جعلسازی کا شکار ہو کر نقصان اُٹھا چکے

ہیں۔ مئی 2017ء کے دوران بھی حکام نے عجمان میں ایک کارروائی کے دوران 2 کروڑ امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر جعلی کرنسی نوٹ برآمد کیے تھے۔جعلسازوں کی ایسی حرکات کے باعث متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، اسی باعث کرنسی نوٹ کی تبدیلی کا فیصلہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں