جو شادی شدہ جوڑے خوبصورت اور صحت مند بچے کی ولادت چاہتے ہیں، وہ رات کو بس یہ چھوٹا سا کام کر لیں

صحت مند اولاد تو ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے. لیکن بعض اوقات شادی کو دس دس سال گزر جاتے ہیں مگر عورت کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا اور شادی شدہ جوڑے بچے کی ولادت سے محروم رہتا ہے. اگر آپکے ہاں بھی کچھ ایسا ہی مسلہ ہے تو آپکو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں. انشاءاللہ الله پاک آپکو بھی صحت مند اور خوبصورت اولاد دے گا. مہنگے مہنگے IVF ٹریٹمنٹ کروانے سے پہلے آپکو چاہیے کہ یہ چھوٹا سا کام کر لیں، ہوسکتا ہے آپکو فائدہ ہو جائے.

بیجنگ: اولاد کے خواہشمند جوڑوں کو چین کے سائنسدانوں نے ایک حیران کن مشورہ دیا ہے۔ یہ مشورہ کسی دوا یا غذا کے بارے میں نہیں بلکہ ازدواجی فرائض کے بارے میں ہے۔ چینی سائنس دان کہتے ہیں کہ اگر حمل نہیں ٹھہر رہا تو ایک ہی رات میں دو بار ازدواجی فرائض ادا کرکے دیکھیں، غالب امکان ہے کہ بآسانی حمل ٹھہر جائے گا۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ ایک بار ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے بعد اگلے تین گھنٹے کے دوران ہی دوبارہ فرائض کی ادائیگی کریں۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مرد کا سپرم ایک بار خارج ہوجائے تو اس کے چند گھنٹے بعد دوبارہ خارج ہونے والا سپرم پہلے سے زیادہ توانا اور تیز رفتار ہوتا ہے اور حمل ٹھہرانے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے پہلے مرحلے میں اڑھائی سو مردوں کے سپرم حاصل کئے گئے اور اس کے تین گھنٹے بعد دوبارہ ان کے سپرم حاصل کئے گئے۔ ان سپرمز کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ تین گھنٹے بعد حاصل کئے گئے سپرم پہلی بار حاصل کئے گئے سپرم کی نسبت کہیں زیادہ طاقتور اور تیزی سے حرکت کرنے والے تھے، جن کی وجہ سے حمل ٹھہرنے کا امکان بہت بہتر تھا۔

تحقیق کے دوسرے مرحلے میں 500 مردوں سے لئے گئے سپرمز کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ ایک بار سپرم کے اخراج کے بعد تین گھنٹے کے بعد دوبارہ لئے گئے سپرم کو ٹیسٹ ٹیوب تجربات میں استعمال کیا گیا او رمعلوم ہوا کہ ان کی مدد سے حمل ٹھہرنے کا امکان تقریباً تین گنا زیادہ تھا۔

یہ تحقیق شین چنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ڈا لائی اور ان کی ٹیم نے کی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایک بار حاصل کئے گئے سپرم کے تقریباً تین گھنٹے بعد حاصل کئے گئے سپرم کو استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیوب کی مدد سے بچے کی پیدائش کے امکان کو یقیناً بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ جوڑے قدرتی طریقے سے حمل ٹھہرانے کے لئے بھی اس ترکیب کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں