خواتین کی کونسی چیز سونگھنے سے مردوں کا گنج پن ختم ہو جاتا ہے؟ سائنسدانوں نے حیرت انگیز رپورٹ جاری کر دی

گنج پن کا مسلہ آج کل کافی مرد حضرات کے ساتھ ہے. پہلے وقتوں میں بڑی عمر میں جاکر تھوڑے بہت بال گرتے تھے، لیکن آج کل تو نوجوان لڑکوں کی بھی گنج ہوجاتی ہے. اگر آپ گنج پن سے پریشان ہیں تو آج کی یہ پوسٹ آپکو بہت فائدہ دینے والی ہے. لازمی پڑھیں. اگر آپ کے بال گررہے ہیں اور آپ تیزی سے گنجے پن کی جانب بڑھ رہے ہیں تو اب اور تاخیر مت کریں. بس جلدی سے کسی اچھے زنانہ پرفیوم کو سونگھنا شروع کر دیں۔ آپ یہ بات سُن کر محظوظ تو ہوئے ہوں گے، مگر یہ بات ازرارہ تفنن ہرگز نہیں کہی گئی۔ برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا واقعی یہی کہنا ہے کہ زنانہ پرفیوم کی خوشبو آپ کے گرتے ہوئے بالوں کو روک سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس ضمن میں صندل کی خوشبو کو سب سے زیادہ مﺅثر قرار دیا ہے، جو خواتین کے لئے بنائی جانے والی اکثر خوشبویات کا حصہ ہوتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بالوں کی جڑوں میں واقع خلیات میں خوشبویات سے متاثر ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہم جن خوشبویات کو سونگھتے ہیں ان کے اثرات ان خلیات تک پہنچتے ہیں اور صندل کی خوشبو کے بارے میں کئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا بالوں کی جڑوں میں واقع خلیات پر بہت مثبت اثر ہوتا ہے۔ ان خلیات میں آنے والی بہتری کے نتیجے میں بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں اور ان کے گرنے کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق میں عام دستیاب پرفیوم Sandalore کا استعمال کیا گیا تھا، جو صندل کے قدرتی تیل کے سستے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ساتھ ساتھ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گنج پن سے بچنے کے لیے مردوں کو چاہیے کہ اپنی غذاء اچھی رکھیں، مہینے میں کم از کم تین چار بار تیل کی مالش ضرور کریں، اور بالوں پر ہیئر جیل اور ہیئر ڈرائر وغیرہ کا استعمال مت کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں