انگلش بائولر سٹورٹ براڈنے متعددریکارڈ پاش پاش کردئیے ،بڑااعزازحاصل کرنیوالے دنیاکے آٹھویں بائولربن گئے

ساؤتھمپٹن ( آن لائن) مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے۔انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ

توڑ کر سابق کیوی بائولر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ ہیراتھ نے 430 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ اور رچرڈ ہیڈلی کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی ہے، دونوں نے 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں