دائود ابراہیم کی بھارت میں دوبارہ دھماکے دار انٹری بھارتی حکومت میں ہلچل مچ گئی ۔۔انڈر ورلڈ ڈان واپس کیوں آیا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ دائودابراہیم بھارت واپسی کیلئے بھارتی سرکارسے رابطے میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے کا کہناتھا مودی سرکاردائود ابراہیم سے بات چیت کررہی ہے،دائودابراہیم بھارت واپس آنا چاہتے ہیں،اور مرکزی حکومت کیساتھ سیٹلمنٹ کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن بھارتی سرکاراس کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے دائودابراہیم کی واپسی کو اپنی کامیابی کے طورپرپیش کریگی، واضح رہے کہ دائود ابراہیم کی بھارت واپسی کی خبروں نے انڈرورلڈ میں سراسیمگی پھیلا دی ہے ۔واضح رہے کہ

چند روز قبل بھارتی نژاد داؤد ابراہیم کی40ہزار کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد برطانیہ میں ضبط کر نے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر واروک شائر سٹی میں دائود ابرا ہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ، مڈلینڈز کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپلیکسز کو ضبط کر لیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے بنتی ہےتفصیلات کے مطابق بھارت کو انتہائی مطلوب شخصیت داود ابراہیم کی برطانیہ میں موجود چالیس ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہےکہ برطانیہ کے شہر وارک شائر سٹی میں داود ابراہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ مڈلینڈ کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپکسیز کو بھی حکومت نے اپنی تحویل لے لیا جس کی مالیت تقریبا چالیس کروڑ روپے بنتی ہے۔یاد رہے بھارت عرصے سے دعوی کرتا آرہا کہ داود ابراہیم پاکستان ایجنسییوں کے پاس ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں