اگر آپ جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو یہ ایک کام کرنے سے گریز کریں، جانئے کیا؟

اگر آپ جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو یہ ایک کام کرنے سے گریز کریں، تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم میں گھر ، دفتر یا کہیں باہر پانی کے بغیر گزارا آسان نہیں ہوتا اور لوگ پانی کے لیے بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں، یہ عادت آپ کے چہرے پر قبل از وقت جھریاں لا سکتی ہے جو بڑھاپے کی علامت ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ بوتل سے پانی پینے سے آپ جلد بوڑھے ہوسکتے ہیں، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بوتل

سے پانی پینے کی عادت سے آپ کو قبل از وقت جھریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ بوتل کی ساخت ہے اور جب لوگ بوتل سے پانی پیتے ہیں تو ان کے ہونٹ یا منہ سکڑ جاتا ہے اور بار بار یہ عمل دہرانے سے گہری جھریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان طبی ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ جھریوں اور بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو بوتلوں کی بجائے گلاس سے پانی پینے کی عادت ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں