راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد 26 نومبر کو کیا کرنے جا رہا ہے ؟

دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس 26نومبر کو ریاض میں ہو گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کا موضوع ’دہشتگردی کے خلاف متحد ‘رکھا گیاہے جبکہ اس اجلاس میں 41رکن ممالک کے وزرائے دفاع اور سفارتی مشنز شرکت کریں گے ۔
اس سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوج کا منصوبہ جاری و ساری ہے اور نومبر کے آخر میں اس بارے میں کوئی واضح شکل سامنے آ جائے گی۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

دوسر ی جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21نومبر کو اہم دورے پر سعودی عرب جار رہے ہیں جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں