دن یکم ربیع الاول بروز پیر 20 نومبر جبکہ عید میلاد النبی۔۔۔

ربیع الاول کا چاند20نومبرپیرکونظرآنے کا امکان جبکہ عیدمیلادالنبی یکم دسمبرکوہوگی.محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2017 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر42 منٹ پر پیدا ہوگا.اتوار 19 نومبر بمطابق 29 صفر المظفرکی شام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں ہے.

اس ضمن میں رویت ِ ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایاکہ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے . اس طرح عیدِ میلاد النبی جمعة المبارک یکم دسمبر کو ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں