آپ ﷺ کی پیدائش کے بعد ایک یہودی نے آپ ﷺ کو دیکھا تو چیخ مار کر بیہوش کیوں ہو گیا؟

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے آپ ﷺ کی ولادت کے حوالے سے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مکے میں آپ ﷺکی پیدائش کے دنوں ایک یہودی آیاہوا تھا.

اس یہودی نے آپ ﷺ کی پیدائش کے دن صبح صبح شور مچایا کہ کسی قریشی کا بیٹا پیدا ہوا ہے جو یتیم پیدا ہوا ہو؟ کہاگیا کہ ہاں.

عبد المطلب ؓ کا پوتا پیدا ہوا ہے.جس پر یہودی کہنے لگا کہ مجھے وہ دکھائو. جب آپ ﷺ کو اس کے سامنے لایا گیا تو اس نے آپ ﷺ کی کمر سے کپڑا ہٹایا تو اس کی نظر مہر نبوت پر پڑی اور اس کی چیخ نکل گئی اور

کہنے لگا کہ ہلاک ہو گئے بنی اسرائیل. آج نبوت اسرائیل کی اولاد سے نکل گئی. اے قریش! تمہیں مبارک ہو.یہ نبوت تمہارے گھر میں آ گئی ہے. آپ ﷺ کی پیدائش سے کائنات مین غلغلہ مچ گیا. سمندر کی مچھلیاں ایک دوسرے کو مبارک دینے لگیں. ایران کا بادشاہ پریشان ہو گیا. آتشکدے کی آگ بجھ گئی اور قصر کے 14 برج گر گئے.

..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں