اتر پردیش: انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بچھڑے کی پیدائش

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بچھڑا بھگوان وشنو کا دوسرا جنم ہے جو دنیا میں آیا ہے۔ مقامی آبادی اس بچھڑے سے عقیدت کے طور پر ایک مندر بنانے کیلئے بھی پر عزم ہے۔

اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں انسان سے مشابہت رکھنے والے بچھڑے کو لوگوں کی جانب سے بھگوان وشنو کے اوتار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بچھڑا اپنی پیدائش کے کچھ ہی وقت کے بعد مر گیا تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہندوؤں کے بھگوان وشنو کا دوسرا جنم ہے جو دوبارہ انسانی روپ میں نمودار ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس کے ساتھ بچھڑے کو شیشے کے جار میں رکھ کر اس کے گرد پھولوں کی مالائیں چڑھا دیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بچھڑے کے نام پر ایک مندر کی تعمیر کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ بھارت میں گائے کو ایک مقدس جانور کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس کی ایک مذہبی حثیت ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ یہ کوئی معجزہ نہیں ہے بلکہ پیدائشی نقص ہے جسے مذہبی رنگ دیا جا رہا ہے۔ بعض اوقات جسم کے اعضاء کی نشوونما مکمل نہ ہونے پر جسم کی اصل شکل سامنے نہیں آ پاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں