کرینہ اورسیف کے محل نما گھر کی تصاویر منظرعام پر

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کو یونہی نوابی جوڑی نہیں کہا جاتا بلکہ ان کا طرز رہائش، پہنا اوڑھنا، کھانا پینا کسی نواب سے کم نہیں، حال ہی میں سیف اور کرینہ کے محل نما گھر کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی کے بھی ہوش اڑ سکتے ہیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، سیف نے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنے آبائی گھر کے بجائے ممبئی میں رہائش اختیار کر رکھی ہے
۔بھارتی گڑگاؤں سے 26 کلومیٹر کی دوری پر واقع پٹودی ہاؤس کسی محل سے کم نہیں، اس سفید رنگ کے خوبصورت محل کی قیمت 800 کروڑ بھارتی روپے ہے اور یہ پٹودی خاندان کی نشانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس خاندان کا تاریخی پس منظر ویسے تو 200 سال پرانا ہے لیکن اس محل کو بنے ابھی 81 سال ہوئے ہیں، پٹودی محل 1935 میں نواب افتخار علی خان نے بنوایا تھا۔
بعد ازاں ان کے بیٹے اور سیف علی خان کے والد نواب منصورعلی خان پٹودی نے غیر ملکی آرکیٹیکٹ کو بلوا کراس محل کی تزئین و آرائش اورخوبصورتی میں مزید اضافہ کیا، اس پیلس میں 150 کمرے، بڑے میدان ،گیراج اور گھوڑوں کے لیے اصطبل ہیں۔
تاہم حکومت نے اب اس محل کو بھارتی ورثہ قرار دیتے ہوئے لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا ہےجب کہ 100 سے زیادہ ملازم محل کی حفاظت اورصاف صفائی کا کام کرتے ہیں۔
تاہم حکومت نے اب اس محل کو بھارتی ورثہ قرار دیتے ہوئے لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا ہےجب کہ 100 سے زیادہ ملازم محل کی حفاظت اورصاف صفائی کا کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں