ایران کی انتہائی خوبصورت ماڈل نے سوشل میڈیا پر ’آگ ‘لگا دی جس نے بھی تصاویر دیکھیں ان کا مداح بن گیا ،کیسی دکھتی ہیں ؟تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ایرانی ماڈل مہلاگھا کی تصاویر نے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے ،ایران سے تعلق رکھنے والی ماڈل مہلاگا جبیری ایران کے شہر اصفحان میں پیدا ہوئیں اور اس وقت وہ امریکی شہر سنٹیاگو میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں.تفصیلات کے مطابق مہلاگھا ماڈلنگ کی دنیا میں کافی شہرت رکھتی ہیں ،

ان شہرت میں اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنی انتہائی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے باعث صارفین ان کے گرویدہ ہو گئے اور ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں ۔مہلاگھا کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو ان کی بہن نے دریافت کیا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں قد م رکھنے کیلئے راضی کیا ،مہلاگھا نے کئی اشتہارات میں کام کیا اور وہ اس میں کافی شہرت بھی رکھتی ہیں

.اس وقت انسٹا گرام پر ان کے 2.3ملین فالورز ہیں ،وہ کبھی کبھی انتہائی بولڈ تصاویر لگا کر اپنے مداحوں کو چونکا بھی دیتی ہیں ،اس ماڈل کا دنیا کی دو انتہائی خوبصورت خواتین اور بالی ووڈ کی ایشوریہ رائے کے ساتھ ان کا موازانہ بھی کیا جار ہاہے ۔مہلاگھا نے میتھ اور فزکس میں ڈپلومہ بھی کر رکھاہے ،وہ ’والٹر مینڈز ‘’مس ہولی کلوتھنگ ‘جیسے برانڈز کیلئے ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں ۔

مہلاگھا کبھی کبھا ر ورزش کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی جاری کرتی ہیں ،مہلاگھا پارٹیز میں جانا بھی پسند نہیں کرتی ہیں جبکہ وہ صرف اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کھانے اور شاپنگ کیلئے جانا پسند کرتی ہیں ۔مہلا گھا اپنے بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگ کر تجربات بھی کرتی رہتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں