”31دسمبر سے پہلے پاکستان اور بھارت میں خوفناک تباہی آنے والی ہے کیوں کہ۔۔۔۔ “ کس آدمی نے نریندر مودی کو خط لکھ کر خوفناک ترین پیشنگوئی کردی ؟ جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

بھارتی شہری نے پاکستان اور بھارت سمیت 11ایشیائی ممالک میں سونامی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس طوفان کے ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔

تفصیلات کے مطابق بابو کالیال نامی شخص کا نریندر مودی کے نام خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اس نے بھارتی وزیر اعظم کو سونامی کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔ بابو کالیال نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ31دسمبر2017ءسے قبل بحر ہند میں خطرناک زلزلہ آئے گا جس کے باعث ایشیائی ممالک کے ساحلوں پر سونامی کے خطرات ہیں ۔یہ سونامی اس قدر خطرناک ہوگا کہ اکثر ممالک کے ساحلوں کا حلیہ تبدیل ہو جائے گا بلکہ ساحلوں کو رقبہ بھی پھیل جائے گا۔سونامی سے ایشیا کے 12ممالک متاثر ہوں گے۔سونامی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان ، چین ، بھارت ، جاپان ، نیپال، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، انڈونیشیا ، سری لنکا شامل ہیں جبکہ یہ سونامی خلیجی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس دوران شیشما طوفان آئے گا جو کہ120کلومیٹر سے 180 کلومیٹر تک پھیل جائے گا اور شدید سونامی آنے کا خطر ہ ہے۔


نریندر مودی کے نام خط میں بابو کالیال کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے20اگست کو اس بات کا مشاہد ہ کیا تھا اور ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے وہ حکومت کو آگاہ کر رہا ہے۔بابو کالیال نامی یہ شخص ماحولیات اور ارضیات کے حوالے سے پیشنگوئی کرنے والے ادارے ”بی کے ریسرچ ایسوسی ایشن ای ایس سی پی“ کا ڈائریکٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں