قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے طوطے کی ویڈیو وائرل. دل کھول کر شئیر کریں

عمان: اردن کے خوش الحان قاری طوطے کی تلاوت ِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔

گھروں میں طوطے عموماً پالے جاتے ہیں کیونکہ یہ انسان سے بہت جلد مانوس ہوجاتے ہیں اور ان کی عادات کو نوٹ کرکے اسے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عمومی طور پرپالتو طوطے بہت زیادہ الفاظ نہیں سیکھتے اور وہ رٹے رٹائے چند جملے ہی دوہراتے رہتے ہیں لیکن اردن میں ایک ایسا طوطا ہے جس نے قرآن پاک کی چھوٹی سورتیں اور کئی آیات حفظ کرلی ہیں۔

اس طوطے کا نام مدلل ہے جسے اردن کے ایک شہری نے پالا ہے۔مدلل کی عمر تقریباً 7سال ہے اور اس نے سورۃ الاخلاص، سورہ کوثر،سورۃ التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں یاد کررکھی ہیں ۔طوطے کا مالک ایک ڈینٹسٹ ہے جو اپنے کام کی جگہ پراسے قرآنی آیات پڑھ پڑھ کرسناتا تھا جوب اب طوطے کو حفظ ہوچکی ہیں۔

قرآنی آیات کا حافظ اردنی طوطے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ قرآن مجید کی تلاوت کرریا ہے۔سوشل میڈیا پر قاری طوطے کے خوب
چرچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں