’’سبحان اللہ‘‘ اسپین میں 500 سال بعد اذان کی آوازگونج اٹھی

تقریباً 500 سال سے اسپین کے الحمرا محل کی دیواروں نے اذان کی آواز نہیں سنی تھی، لیکن چند روز قبل محل کے اندر ایک شخص کی اذان دیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی عرب میں پیدا ہونے والا شامی موسیقار مؤذ الناس الحمرا محل کے اندر اذان دے رہا ہے اور لوگ حیرت سے دیکھ کر ویڈیوز بنارہے ہیں ۔جدہ میں پیدا ہوا گلوکار اسلامی موسیقی میں مہارت رکھتا ہے جبکہ شام سے انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں ڈگری بھی حاصل کر چکا ہے۔جب مؤذ الناس سے پوچھا

گیا کہ یہیں پر ہیکیوں اذان دینے کا فیصلہ کیا تو الناس کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ محل کی دیواریں اللہ کی آواز کو یاد کر رہی ہے۔الناس نے ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی ، جو تیزی سے وائرل ہوگئی، اب تک ایک ملین لوگ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ 250, 000 سے زائد بار شیئر ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 711 میں طارق بن زیاد کی سربراہی میں فوج نے جبل طارق پر اتری اور اسپین کی مسیحی حکومت پر قبضہ کرکے یورپ میں مسلم اقتدار کا آغاز کیا۔اسپین میں الحمرا وہ محل ہے، جو 13ویں صدی میں محمد بن الاحمر نے تعمیر کیا تھا۔ الحمرا محل بھی ہے اور قلعہ۔

أذان داخل قصر الحمراء في غرناطه Call to prayer inside Alhambra palace

Posted by Mouaz Al-Nass on Donnerstag, 7. September 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں