بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چودھری سے متعلق افسوسناک خبر، جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

یہ ٹریفک حادثہ بھارتی شہر میروت میں پیش آیا۔ بس کے ساتھ ٹکرانے سے گاڑی میں موجود سوریا پرتاپ اور ان کی اہلیہ ہلاک ہو گئیں۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چودھری کے کزن سوریا پرتاپ اور ان کی اہلیہ آنچل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

یہ حادثہ میروت ہاپر روڈ پر پیش آیا جب ہلاک افراد کی گاڑی سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں موجود ماہیما چودھری کے کزن اور اہلیہ موقع پر ہلاک جبکہ ان کے انکل شدید زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں