معروف سافٹ وئیر ’’ان پیج‘‘ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہتھیار نکلا۔۔پاکستان کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کر دیا.کراچی کے ایک ماہنامہ ’’کمپیوٹنگ ‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میںتعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے.

ان پیج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو، سندھی، پشتو اور دیگر نستعلیق طرز تحریر استعمال کرنے والی زبان بولنے اور لکھنے والے استعمال کرتے ہیں.صرف پاکستان میں ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اس سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہیں جبکہ بھارت ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہیں.

اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں ان پیج تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے.ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں.خط میں اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی کہ یہ دعویٰ کس بنیاد پر کیا گیا ہے . ماضی میں بھی ان پیج پر اس قسم کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن کبھی بھی کوئی ایسا تحقیقی مواد نہیں دیا گیا جو الزامات کو ثابت کرتا ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں