اگلے ماہ کے آخری ہفتے تک پاکستان میں لوڈشیدڈنگ ختم ہو جائیگی! چین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی۔

چینی سفیر نے اگلے ماہ تک پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

بجلی کی پیداوار کے کئی بڑی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ امید ہے کہ اگلے ماہ کے آخر تک منصوبے مکمل ہو جائیں گے اور پاکستان میں اضافی بجلی موجود ہوگی۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد نومبر کے بعد سے پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نومبر میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں