”فلم کی شوٹنگ کے دوران ریاسین نے زبردستی میری پتلون اتاردی اور کہنے لگی ۔ ۔ ۔“ بھارتی اداکار نے معروف اداکارہ کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

بالی ووڈاداکارہ ریاسین نے مبینہ طورپر راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز کے سیٹ پر اپنے ساتھی اداکار کو جنسی طورپر ہراساں کیا اور کہاکہ اسے اچھا لگا، ریاسین اور نشانت ملکانی ایک نامناسب منظرکی عکس بندی کرارہے تھے جب اس کی پینٹ ساتھی اداکارہ نے نیچے کھینچ دی، اس فلم میں ریاسین ہیروکی محبوبہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ بلیووہیل گیم کا خالق بھی منظرعام پرآگیا، ایسی بات بتادی کہ گیم ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی آپ گھبرائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سین ایک کلپ کی شکل میں لیک ہوگیاہے تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ جان بوجھ کر پبلک کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جاری کیاگیا یا واقعی لیک ہوگیا۔

اس ضمن میں فلم میں ہیروکاکردار اداکرنے والے نشانت ملکانی سے جب ایک انٹرویو کے دوران اس ضمن میں سوال کیاگیاتو انہوں نے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور ایک ایسے منظرکے بارے میں گفتگو کی جوان کے نزدیک زیادہ مزاحیہ تھا، نشانت کاکہناتھاکہ ” مجھے وہ دن یاد ہے جب ہم یہ رومانوی منظرعکس بند کرارہے تھے، ریااچانک بہت خوش ہوئی اور تجویز دی کہ مجھے اپنی پینٹ نیچے کرکے تھوڑی سی پشت دکھادینی چاہیے جیسے کہ دوستانہ 2میں جاہن ابراہم نے کیاتھا۔ میں نے اس تجویز کو سنجیدہ نہیں لیا لیکن پھر واقعی شوٹنگ کے دوران ہی اس نے میری پینٹ نیچے کھینچ لی ، اس پر میں حیران رہ گیا جیسے کہ یہ کیا ہوگیا؟؟

کم از کم آپ کو ایسا کرنے سے پہلے مجھے تو بتاناچاہیے تھا اور ریاسین کاردعمل کچھ اس طرح کا تھا کہ پریشان نہ ہوں، دیکھنے والوں کو آپ پر پیارآرہاہے، مجھ پر یقین کیجئے خواتین بھی آپ سے محبت کریں گی، میں نے کہاکہ ریا کیا کررہی ہے یار، بتاتو دیتی “۔
نشانت ملکانی نے ویب سیریز میں کردار دینے پر پروڈیوسر وکاس گپتا اور ایکتا کپور کا شکریہ بھی اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں