سلمان خان نے اب تک دپیکا پڈوکون کیساتھ فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟ پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے مداح سلمان خان اور دپیکا پڈکون کو بھی بڑے پردے پر اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ابھی تک کسی بھی فلم میں دونوں نے اکٹھے کام نہیں کیا مگر اس کی وجہ کیا ہے؟ سلمان خان نے پہلی مرتبہ اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سلمان خان سے جب اس بارے میں پوچھا

گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ”سچ بات تو یہ ہے کہ میں بھی حیران ہو رہا ہوں کہ دپیکا پڈوکون کیساتھ کب کام کروں گا۔“سلمان خان نے اس کے پیچھے انا پسندی کو وجہ قرار دینے سے متعلق خبروں کو بھی یکسر مسترد کر دیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تک کسی نے مجھے ڈپیکا پڈوکون کیساتھ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ دپیکا پڈوکون ایک سپرسٹار ہے اور اس کیساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے مجھے اس لائق بننا پڑے گا، البتہ ابھی ہم دونوں کسی فلم میں کام نہیں کر رہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں