ملکہ حسن کااعزازجیتنے والی لڑکی20 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل چل بسی

ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک)سابق مس ٹین یونیورس(Miss Teen Universe) اپنی 20 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی لوٹی وان در زی آسٹریا کے ایک سیاحتی مقام میں اپنے خاندان کے ساتھ سالگرہ منانے کے لیے موجود تھیں، جہاں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ ہفتے کوما میں رہ کر انتقال

کرگئیں۔لوٹی وان نے 2017 میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کی تھی۔سابق مس ٹین یونیورس کے والدین نے اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے آخری تصویر بھی شیئر کی۔والدین نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ہماری بیٹی 6 مارچ کو رات 10 بج کر 47 منٹ پر چل بسی، یہ بہت زیادہ دل دکھانے والا ہے کہ ہماری بیٹی لوٹی اب ہمارے ساتھ نہیں، ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے، مگر ہم آپ کے سپورٹ اور پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں’۔لوٹی وان نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ماڈلنگ کو کیرئیر بنایا تھا اور ان کا مستقبل کافی روشن دکھائی دے رہا تھا۔اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے انہوں نے صبح اٹھنے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی تھی، حالانکہ ایک رات قبل وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے گئیں اور واپسی میں بالکل ٹھیک ٹھاک تھیں۔والدین نے بیٹی کو فوراً ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ کوما میں چلی گئیں، جس پر لوٹی وان کو جرمن شہر میونخ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔والدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بدھ کو اپنی بیٹی کو اس وقت مرنے دیا جب اس کا عضو کام کرنے سے قاصر ہوگیا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ نوجوان ماڈل کو

ہارٹ اٹیک کیسے ہوا مگر خاندان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں