مودی کیلئے بری خبر، سلمان خان کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ بی جے پی کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی الیکشن سے پہلے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیلئے ایک اور بری خبر ہے اور وہ یہ کہ بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات آنی شروع ہوگئی ہیں۔جیونیوزنے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کچھ ایسے ہی اشارے دیے ہیں ہیں لیکن

صاف صاف کچھ نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپریل میں 18 دن تک مدھیہ پردیش میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان الیکشن لڑ بھی سکتے ہیں یا پھر کانگریس کیلئے مہم بھی چلا سکتے ہیں۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے ریاست میں قیام کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات اپریل مئی 2019 کے دوران ہوں گے اور وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔تاہم اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے اور پاک بھارت موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ رافیل طیاروں کے متنازع معاہدے اور دستاویزات کی چوری کی تحقیقات وزیراعظم نریندر مودی سے کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں