خوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی شادی۔۔۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) ٹاپ ماڈل واداکارہ ایمان علی کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ ایمان علی کی شادی بارے ایک ماہ قبل ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا تھا جس کے بعد تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ان کے دوستوں نے کئی تقریبات منعقد کیں۔ گزشتہ رات بھی ڈھولک کی تقریب ہوئی جس میں بہت سے فنکاروں اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگوں نے

شرکت کی جن میں اداکار فیروزخان، احسن خان ،عروہ حسین، شہزادرضا،سعدیہ خان،قاسم یارٹوانہ،فرحان سعید ،علیزے گبول،اور سونیاحسین سمیت بہت سے لوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ ایمان علی شادی ہفتہ رواں میں بابر بھٹی نامی شخص سے ہورہی ہے۔ پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی شادی قریب آتے ہی شاپنگ اور تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے اپنی شادی قریب آتے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں ڈھولکی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ایمان علی کی شادی کی تیاریوں کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کی ایک تصویر اپنے دوست عاصم یار ٹوانا کے ساتھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں