برف میں منجمدبلی نے طبی ماہرین کوحیران کردیا بلی اس وقت کہاں اورکس حال میں ہے؟جانیں

تصور کریں کہ کوئی جاندار برف سے منجمد ہوکر زندہ دفن ہوجائے اور کافی وقت تک دبا رہے تو اس کے زندہ بچنے کا امکان کیا ہوگا؟مگر جیسا کہا جاتا ہے ‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’ تو ایسا ہی واقعہ امریکا میں پیش آیا اور طبی ماہرین کو دنگ کرکے گیا۔فلفی نامی بلی برف سے منجمد ہوکر دفن ہوگئی تھی مگر پھر بھی زندہ بچ گئی۔امریکی ریاست

مونٹانا میں اس بلی کو اس کے مالکان نے گھر کے قریب 31 جنوری کو برف میں دبا ہوا دریافت کیا اور فوری طور پر جانوروں کے طبی مرکز میں لے گئے۔وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ بلی منجمد ہوچکی تھی اور اس کے جسم پر برف کے گالے جمے ہوئے تھے۔جب اس بلی کو طبی مرکز لایا گیا تو اس کا جسمانی درجہ حرارت 90 فارن ہائیٹ سے نیچے گر چکا تھا، یہ اتنا کم تھا کہ تھرمامیٹر پر ڈاکٹر جانچنے میں ناکام رہے۔بلی کا جسم اتنا ٹھنڈا تھا کہ ڈاکٹروں کو اس کے علاج میں مشکلات کا سامنا تھا۔ڈاکٹروں نے بلی کے جسمانی درجہ حرارت کو بڑھانے کے لیے کئی طریقہ کار استعمال کیے جیسے گرم پانی، ہیئر ڈرائیر، گرم تولیہ وغیرہ، اور آخرکار اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔یہ بلی ایک رات طبی مرکز میں گزار کر واپس اپنے مالکان کے گھر چلی گئی۔مالکان کے مطابق یہ درحقیقت ان کی پالتو بلی نہیں تھی بلکہ جب وہ اپنے اس گھر منتقل ہوئے تو باہر گھومنے والی بلی کو پالنا شروع کردیا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو مالکان گھر پر نہیں تھے تو انہیں اندازہ نہیں کہ یہ بلی کیسے برف میں پھنس گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں