ملک میں بارشوں کانیاسلسلہ کب سے شروع ہونیوالاہے ؟محکمہ موسمیات نے عوام کوخوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج شام شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کے ساتھ مشکلات بڑھادیں۔ سکردو میں درجہ حرات منفی 20، استور میں منفی 16، اور کالام میں منفی 14 تک گر گیا۔تحصیل آلائی اور بٹگرام کی کئی رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 4 اور قلات میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ڑوب اور قلات میں بھی بارش کی نوید دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ سے جمعرات تک جاری رہے گا۔برف باری کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں