لندن(ویب ڈیسک) بیرون ملک سفر درپیش ہو تو سامان پیک کرنا ایک مشکل اور اہم مرحلہ ہوتا ہے کہ سفر کی آسانی اور دشواری کا زیادہ تر دارومدار اسی پر ہوتا ہے۔ اب معروف ٹریول کمپنی ’دی لکس گروپ‘ کے بانی نے اس حوالے سے مسافروں کو انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایڈم شیواب نے 2010ءمیں یہ کمپنی قائم کی تھی جو اب
دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”میں سفر کرتے ہوئے کبھی بھی کالے رنگ کا بیگ استعمال نہیں کرتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایئرپورٹس کے بیگیج کیرسلز پر زیادہ تر مسافروں کے بیگ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں جن میں سے اپنے بیگ کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے اور اس کے کسی دوسرے مسافر کے بیگ کے ساتھ تبدیل ہو جانے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے، چنانچہ مسافروں کو ہمیشہ کسی اور رنگ کا بیگ استعمال کرنا چاہیے جسے وہ فوراً پہچان سکیں۔“ایڈم شیواب کا مزید کہنا تھا کہ ”میں سفر کے دوران ہمیشہ جیکٹ پہنتا ہوں۔ اس کی بہت سی جیبیں ہوتی ہیں جو پاسپورٹ، فون، ہیڈفونز اور دیگر ایسی اشیاءرکھنے کے کام آتی ہیں۔ اگر جیکٹ نہ پہنتی ہو تو ان اشیاءکے لیے کیری آن بیگ ساتھ لانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ میں جب بھی اکیلا سفر کرتا ہوں تو ہمیشہ اپنا 58انچ کا اینٹلر رولر بیگ استعمال کرتا ہوں اور اس میں انتہائی ضروری اشیاءرکھتا ہوں، جو سفر کے دوران مجھے استعمال کرنی ہیں۔ تاہم جب میںفیملی کے ساتھ ہوتا ہوں تو بڑے سائز کے ایک یا دو بیگ ساتھ لیجاتا ہوں۔“