دوسروں کی بیغمات کو ایک رات رکنے کی آفر دینے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کتنی شادیاں کی ہیں؟

جدہ : سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے اور وہ سعودی حکومت کے وژن 2030پر دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ مملکت کو مزید ترقی کے راستے پر چلایا جا سکے تاہم آپ کو یہ بات جان کر شدید حیرت ہو گی کہ محمد بن سلمان نے صرف ایک ہی شادی کی ہے اور وہ ’ون ویمن مین‘ ہیں ۔العربیہ کے مطابق سعود ی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں ایک سے زائد شادیاں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے تاہم اس کے باوجود بھی شاہ سلمان نے صرف ایک ہی شادی کی ہے اور ان کا یہ عمل اہلیہ کے ساتھ بے پناہ محبت کی گواہی دیتاہے ۔محمد بن سلمان ’ون مین ویمن ‘ہیں ،یعنی ان کی صرف ایک ہی شادی ہے اور ان کے تین بچے ہیں ۔محمد بن سلمان 31اگست 1985کو پیدا ہوئے اور ان کی والدہ شہزادی فہدہ بنت فلاح بن سلطان تھیں جن کا تعلق عجمان کے قبیلے سے تھا ۔محمد بن سلمان نے 2008میں شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز السعود سے شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں ۔

گزشتہ روز سعودی عرب نے قومی دن پر خواتین کو تاریخ میں پہلی مرتبہ گاڑی چلانے کی اجازت دیدی ہے اور اس طرف سب سے پہلے توجہ محمد بن سلمان نے ہی مبذول کروائی تھی ۔محمد بن سلمان کو زیادہ دیر تک کام کرناپسند ہے اور وہ انتہائی روانی کے ساتھ انگریزی زبان بولتے ہیں جس کے باعث وہ غیر ملکیوں کے ساتھ بہترین انداز میں گفتگو کر تے ہیں۔محمد بن سلمان نے اپنی ابتدائی تعلیم ریاض سے ہی حاصل کی اور انہوں نے ریاست کے بہترین 10طالبعلموں میں اپنی جگہ بنائی ،اس کے بعد انہوں نے قانون کی ڈگری کنگ سعو د یونیورسٹی سے حاصل کی ۔محمد بن سلمان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ دنیا میں سب سے کم عمر ترین وزیر دفاع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں