انتہائی شرمناک ایجاد، سائنسدانوں نے فحش فلموں کی اداکاراؤں کی کاپیاں تیار کرلیں

نیویارک(ویب ڈیسک) گزشتہ روز امریکی شہر لاس ویگاس کے ہارڈ راک ہوٹل اینڈ کیسینو میں ایک شرمناک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسی چیز بھی نمائش کے لیے رکھی گئی کہ آدمی سن کر ہی شرم سے لال ہو جائے۔ڈیلی سٹار کے مطابق ’2019ءاے وی این اڈلٹ انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (2019 AVN Adult Entertainment Expo)نامی میلے میں ہر

سال کی طرح فحاشی کا ہر طرح کا سامان موجود تھا، تاہم اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ اس میلے میں اس بار فحش فلموں کی مختلف اداکاراؤں کی شکل کے جنسی روبوٹس بھی رکھے گئے تھے۔ یہ روبوٹ ہو بہو ان فحش اداکاراؤں کی نقل تھے۔رپورٹ کے مطابق اس بار اس میلے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کرنے والی فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز سمیت سینکڑوں اداکارائیں شامل ہوئیں اور سب نے اپنی اپنی شکل کے روبوٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ چند دن قبل سٹارمی ڈینیئلز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس میلے میں شرکت کی اطلاع دیتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”لاس ویگاس! ہفتے کو ملاقات ہو گی۔“واضح رہے کہ یہ شرمناک میلہ گزشتہ 35برس سے ہر سال منعقد ہوتا آ رہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی اس میں 50ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں