اسرائیل۔۔۔ جے ایف17تھنڈر طیاروں کے نشانے پر! پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کے بعدکیاکریںگے بڑے اسلامی ملک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیارے اسرائیل کیلئے خطرہ بن گئے، مصر کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، خریداری کے بعد طیارے اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جدید اور کم قیمت جنگی

طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں خوف دھوم مچائی ہے۔دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک میں مصر، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ ناصرف کم قیمت ہے، بلکہ اس میں جدید ترین خصوصیات بھی شامل ہیں جو اسے خطرناک جنگی طیارہ ہونے کا اہل بناتی ہیں۔پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کے اسرائیل میں بھی چرچے ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر اسرائیل کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے درمیان ممکنہ معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔اس حوالے سے جلد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کی صورت میں مصر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کو اسرائیل

کی سرحد کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کے تیار کردہ جنگی طیارے سے خوفزدہ ہے۔ جبکہ اسرائیل کو یہ خوف بھی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارہ اسلامی ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں