ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کب پاکستان آ رہے ہیں اور کیا اعلان کریں گے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ وزیراعظم بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو تین روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئیں گے جس دوران پام آئل سمیت ملائیشیا سے پاکستان کو ملنے والی متعدد اشیاءپر ٹیکس چھوٹ اور موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین سرمایہ کاروں اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی مہاتیر محمد کیساتھ پاکستان

آئے گا جبکہ سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے اس دورے سے پہلے پاکستان پہنچیں گے۔مہاتیر محمد اپنے دورے اقتدار کے دوران پاکستان کے متعدد دورے کر چکے ہیں تاہم وہ یہ دورہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دعوت کر رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ پام آئل سمیت ملائیشیاءسے پاکستان کو فراہم کرنے والی متعدد اشیاءپر ٹیکسوں کی چھوٹ اور موخر ادائیگیوں کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی کم از کم 12 بڑی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں