کچھ کہنے سے پہلے ایک بارضرور سوچ لیں قبولیت کی گھڑی ہالی وڈ اداکار کو لے ڈوبی

آپ نے بزرگوں سے سُنا ہوگا کہ کچھ بھی بولنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچ لیں کہ کہیں قبلویت کی گھڑی ہو اور آپ کی کہی بات سچ ہو جائے۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے ہالی وڈ اداکار جرارڈ بٹلر کے ساتھ جنہوں نے پچھلے ہی ماہ اپنی فلم ‘ہنٹر کلر’ کی پروموشن کیلئے اسرائیل کے دورے پر ایک بیان میں کہا کہ مجھے اسرائیل میں آکر اتنی خوشی ہوتی ہے کہ میرا ارادہ

ہے کسی سے کہوں لاس اینجلس میں میرے گھر کو آگ لگا دے تاکہ اس بہانے اسرائیل سے نکل ہی نہ سکوں۔اللہ نے جرارڈ کی مراد پوری کردی اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے کئی ہالی وڈ اداکاروں کے گھروں کے ساتھ ساتھ جرارڈ بٹلر کا گھر بھی راکھ کردیا۔ اس آگ میں اب تک 77 افراد ہلاک ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ ہیں۔ اربوں کی جائیدادیں اس آگ کی لپیٹ میں آکر ختم ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اس نے چند دیگر اداکاروں کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کیلئے 60 ملین ڈالر کا فنڈ بھی اکٹھا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں