سپر ہیروز بچوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

لاہور: (نیوزڈیسک) سنٹرل امریکی کاؤنٹی ہنڈورس میں اس وقت بچوں کے ہسپتال میں رونقیں آ گئیں جب اچانک سے درجنوں سپر ہیروز علیل بچوں کی عیادت کیلئے پہنچ گئے، بچے اپنے درمیان سپر ہیروز کو پا کر جیسے اپنی بیماریاں ہی بھول گئے۔ ہنڈروس کاونٹی میں واقع بچوں کے ہسپتال میں دلچسپ حلیہ اپنائے یہ سپر ہیروز ننھے بیمار بچوں کے چہروں پر

مسکراہٹ بکھیرنے آئے تھے، جو انہیں دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور ان سپر ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور نہایت خوش دکھائی دئیے۔ سپر ہیروز نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ کچھ دیر کیلئے تو یوں لگا جیسے بچے انی بیماریاں ہی بھول گئے ہوں اور وہ سپر ہیروز کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران ہشاش بشاش دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں