جنیوا: (نیوزڈیسک) فرانسیسی ملکہ میری انتونیت کے زیورات کی نیلامی ہو رہی ہے، جسے کسی بھی شاہی خاندان کے زیورات کی سب سے اہم نیلامی قرار دیا جا رہا ہے۔ زیوارت میں موتی اور ہیرے جڑے ہار، بالیاں اور دوسرے زیورات شامل ہیں۔ ملکہ کے زیورات پچھلے دو سو سال سے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے۔ یہ زیورات اٹلی کا بوربن پارما ہاؤس فروخت کر
رہا ہے۔ نیلامی کا انعقاد جنیوا میں ہو گا۔ زیوارت میں شامل موتی اور ہیرے جڑے ہار کی قیمت 20 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ملکہ میری انتونیت کا تعلق آسٹریا سے تھا۔ اور انہوں نے بادشاہ لوئی شاز سے انقلاب فرانس سے پہلے شادی کی تھی۔